میرا مدرسہ ڈاٹ کام میں خوش آمدید

دینی علوم کی ایک منفرد آن لائن درس گاہ جہاں سے آپ مکمل مفت تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔

میرا مدرسہ – اب دینی علوم حاصل کرنا نہایت آسان

آئیے علم سیکھیں اور اسلام کی دعوت کو عام کریں۔ اور اس جدید دور میں گھر بیٹھے دین حنیف کی خدمت کریں۔

درس نظامی

الحمد للہ میرا مدرسہ ڈاٹ کام نے باقاعدہ درس نظامی کے کورسز شروع کر دئیے ہیں۔ ابھی پہلے سال کے کورسز تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد اس کورس کو پورا کیا جائے گا۔

علوم حدیث

میرا مدرسہ ڈاٹ کام میں ان شاء اللہ مستقبل میں علوم حدیث کے کورسز بھی کرائے جائیں گے۔ جن میں دورہ حدیث وغیرہ شامل ہوگا۔


کورسز

ان شاء اللہ مستقبل میں میرا مدرسہ آن لائن کے تحت اردو اور پشتو زبانوں میں مختلف کورسز کرائے جائیں گے۔کورسز کا فی الحال طریقہ کار یہ ہوگا کہ علماء سے کتابوں کے دروس ریکارڈ کرکے ان کو ویڈیو کی شکل میں بنایا جائے گا تاکہ طالب علم جو چیز کتاب میں پڑھتا ہے وہی ویڈیو سکرین پر بھی نظر آجائے۔اور اس کی توجہ سبق پر ہے۔

فی الحال پشتو زبان میں درس نظامی کا پہلا درجہ شروع ہے۔

مقاصد

  • طلبا و طالبات کے لیے گھر بیٹھے دینی تعلیم کی فراہمی
  • قرآن و سنت کی صحیح تعلیمات گھر گھر تک
  • بیرون ممالک مقیم لوگ اور اور ایسے خواتین و حضرات جو کسی مدرسے جا کر نہیں پڑھ سکتے ان کے لیے آن لائن کورسز کی فراہمی
  • اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دین حنیف کی ترویج و اشاعت
  • ایسے طلباء و طالبات جو فیس وغیرہ ادا نہیں کر سکتے۔ ان کے لیے مفت تعلیم

تعارف

میرا مدرسہ  ڈاٹ کام اپنی نوعیت کا ایک منفرد  آن لائن مدرسہ  ہے جہاں آپ کو بنیادی طور پر علم دین کے مختلف کورسز کرائے جائیں گے۔ جس میں درس نظامی کا نصاب، مختصر دورہ شرعیہ وغیرہ شامل ہیں۔

کورسز کو اس طرح پیش کیا گیا ہے کہ ایک درس سنتے ہوئے آپ دوسرے درس تک اس وقت تک نہیں جا سکتے جب تک پہلا درس مکمل نہ کیا ہو اور اس کے جوابات نہ دئیے ہوں۔ اس طرح طلباء کی دلچسپی بڑھتی ہے اور وہ کورس کا صحیح فائدہ لے سکتے ہیں۔